ورزش کرنا اور صحت مند کھانا کھانا، وزن گھٹانے کے دو ہی حقیقی اور بہترین طریقے ہیں۔ وزن گھٹانے کے لیے کوئی جادو ، کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، اور کچھ لوگوں کے لئے واضح طور پر یہ کام انتہائی مشکل اور کھٹن دکھائی دیتا ہے۔ اب آپ شاید سوچ رہے ہوں کہ اگر صحتمند کھانا اور ورزش ہی اور وزن کم کرنے کے طریقے ہیں، تو پھر ہم نے اسے “طریقے” کیوں لکھا؟ یہ تو صرف دو معمولات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے قدرتی علاج اور تراکیب موجود ہیں جو آپ کو اپنے وزن گھٹانے کے حتمی مقصد تک پہنچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اگر آپ بہتر کھانے اور کچھ ورزش کرنے کے علاوہ ان کا استعمال بھی کرتے ہیں، تو آپ وزن گھٹانے کے عمل کو تیز کرسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے اور وزن بڑھانے کرنے کے لئے بہت سے مختلف طریقہ کار موجود ہیں ،آئیے ان کا احاطہ کرتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ کو اس عمل سے آگاہی ضروری ہے جس سے آپ کا جسم وزن گھٹانے کے عمل کے دوران گزر رہا ہوتا ہے۔ چکنائی[ کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کے ہمراہ] آپ کے جسم میں جمع شدہ توانائی ہے۔ اس چکنائی ، کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین میں موجودہ توانائی کو ماپنے کا بنیادی یونٹ کیلوری ہے۔آپ کا جسم کیمیائی عوامل کے ایک سلسلہ کے ذریعے اس چکنائی کو قابلِ استعمال توانائی میں تبدیل کرتا ہے، اور اس عمل کے دوران جتنی بھی زیادہ توانائی [کیلوریز] موجود ہوں ، آپ کا جسم اسے ذخیرہ کر لیتا ہے۔وزن گھٹانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذا کے ذریعے حاصل کی گئی توانائی سے زیادہ توانائی استعمال کریں۔جب آپ کا جسم حاصل کی گئی توانائی سے زیادہ توانائی استعمال کرے گا، تو وہ خودبخود اس توانائی کو بھی استعمال کرنا شروع کر دے گا جو آپ کے جسم میں پہلے سے ذخیرہ شدہ ہے، اور اس عمل کے نتیجہ میں چکنائی کے خلیات حجم میں کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ یہ خلیات ختم ہو جاتے ہیں، یہ صرف اپنی شکل بدل لیتے ہیں، ایسے ہی جیسے پانی گرم ہونے پر بھاپ کی صورت اختیار کر لیتا ہے ، اسی طرح یہ چکنائی کے خلیات توانائی یا انرجی میں بدل جاتے ہیں۔اور یہ عمل صرف چکنائی کے انرجی میں تبدیل ہونے کا بنیادی خاکہ ہے۔ اس میں دیگر عوامل کا بھی کافی ہاتھ ہے جن میں انسان کی جینیاتی ساخت اور اس کے ارد گرد پائے جانے والے ماحول کا بھی بہت بڑا اثر شامل ہے۔یہ عمل کتنا کامیاب ہوگا؟ اس کا دارومدار ہر شخص کی جسمانی ساخت کے مطابق اور مختلف ہوتا ہے۔ اب ہم ذکر کرتے ہیں ان مختلف طریقہ کار کا جو وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ دارچینی کا قہوہ |
|
ضروری اجزاء: بنانے کا طریقہ سبز چائے اور ادرک |
|
ضروری اجزاء: بنانے کا طریقہ: جنسنگ |
|
ضروری اجزاء: بنانے کا طریقہ: |