حسن وصحت اور غذا ۔۔۔ازقلم: روشن انصاری

حسن اور صحت کا آپس میں بہت ہی گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔ اگر آپ ان دونوں کو پانا چاہتے ہیں تو اچھی غذا کے بغیر ان کا حصول کسی صورت میں ممکن نہیں ۔ دائمی خوبصورتی اور اچھی صحت کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ہمیشہ تازہ معیاری اور قدرتی چیزوں کو ترجیح دی جائے۔ پھل اور سبزیوں میں پاۓ جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ  اور ضروری معدنیات آپ کی جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ آپ جو بھی کھاتے ہیں وہ دوسرے اعضاء کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔پھل خوبصورتی بڑھانے کے لئے قدرتی ذریعہ ہے۔

  از قلم: روشن انصاری، ممبئی
(Post graduation diploma in Food n Nutrition)


آم :۔ ایک خوشگوار پھل ہے ۔ وٹامن ‌‌اور معدنیات سے بھرپور جو آپ کی جلدکی خوبصورتی بڑھانے ‌‌ میں مدد کرتا ہے ۔ آم کا فیس پیک بنا کر چہرے پر لگائیں اس سے آپ کی جلد میں توانائی پیدا ہوگی۔


پپیتا:۔ وٹامن اے بی سی سے بھرپور اس میں پایا جانے والا انزائم پاپین ہے جو آپ کی جلد سے مردہ خلیوں کو نرم کر کے ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔ جس سے آپ کی جلد صاف اور تروتازہ نظر آتی ہے۔
پپیتا اور دہی کا فیس پیک بنا کر چہرے پر لگائیں ۔



کیلا :۔کیلا غذائیت سے بھرپور پھل ہے ۔ پوٹاشیئم کا سب سے امدادی ذریعے میں سے ایک ہے۔
پوٹاشیئم جلد کو نرم رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔



سیب:۔ وٹامن اور معدنیات سے بھرپور پھل ہے۔ سیب میں پایا جانے والا پیکٹن احساس کو پُر سکون اور آرامدہ رکھنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کی سطح پر خون کی گردش کو تیز کرتا ہے۔



مچھلی:۔ مچھلی اعلی معیار کے پروٹن، وٹامن کا خصوصی ذریعہ ہے۔ مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا ۳، فٹی ایسڈ جلد کی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو تندرست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے ہفتے میں دو بار مچھلی کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کریں۔



اخروٹ:- اخروٹ فٹی ایسڈ کا خصوصی ذریعہ ہے جسے ہمارا جسم نہیں بناتا۔ اخروٹ میں سب سے زیادہ اومیگا 3، اور اومیگا 6 ، پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو صحت مند اور تندرست رکھتے ہیں۔



شکرقند:- بیٹا کیروٹین شکرقند میں پایا جاتا ہے ۔ جسے ہمارا جسم وٹامن اے میں بدلتا ہے۔بیٹا کیروٹین وٹامن اے کی ابتدائی شکل ہے اور یہ اورینج، سیاہ سبز سبزیوں میں پایا جاتا ہےجوہماری صحت مند جلد اور مدافعتی نظام اور آنکھوں کی صحت کے لئے بھی ضروری ہے۔
ٹماٹڑ:- وٹامن سی کا سب سے اچھا ذریعہ ہے، اور تمام اہم کیروٹِنائیڈ خاص طور پر لائیکوپین یہ جلد کو سورج کے نقصان سے محفوظ رکھتی ہے اور جھریوں کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔
ہمیشہ اسی چیز کا استعمال کریں جو آپ کے معدے میں داخل ہوتے ہی فوری طور پر ہضم ہو جائے اور آپ کی صحت کے ساتھ آپ کی خوبصورتی میں بھی معاون بنے۔

2230total visits,3visits today

Leave a Reply

Your email address will not be published.